آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آج پاک بھارت مقابلے سے آغاز ہوگا

پاکستان اور بھارت کا میچ پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا—

               
June 23, 2018 · اسپورٹس, اہم خبریں

Guwahati: Pakistan's Awais Ur Rehman, second right, celebrates after scoring a goal against India during the final match of hockey at the South Asian Games in Guwahati on Friday.. PTI Photo(PTI2_12_2016_000317B)

سینتیس واں اور آخری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ہالینڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ پاکستان اورروایتی حریف بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ہالینڈ کے شہر بریڈا میں سینتیس واں اورآخری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہورہاہے۔ افتتاحی میچ روایتی حریف ٹیموں پاکستان اور بھارت کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔
اس بارچیمپئنز ٹرافی میں چھ ٹیمیں شریک ہیں۔ جن میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، اولمپک چیمپئن ارجنٹائن اور میزبان ہالینڈ کے ساتھ بیلجیئم، بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔