فیفا ورلڈ کپ، بیلجیم نے تیونس کو بدترین شکست دے دی

روس میں جاری فٹبال کے عالمی مقابلوں میں بیلجیم نے تیونس کو 5 کے مقابلے میں 2گولز سے آؤٹ شکست دے دی۔


بیلجیم کی جانب سے رومیلو لوکاکو اور ایڈن ہزارڈ نے 2-2 جب کہ مچی بٹشوائی نے 1 گول کیا۔دو گروپ میچوں میں فتح اور مخالف ٹیموں کے خلاف 6 سے زیادہ گول اسکور کرنے کے بعد بیلجیم نے اگلے مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے تاہم ابھی یہ بات حتمی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اگر بیلجیم کی ٹیم انگلینڈ سے ہار جاتی ہےاور پاناما انگلینڈ اور تیونس کو شکست دے دیتی ہے تو ان تینوں ٹیموں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے اور پھر گولوں کے اعتبار سے پہلی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی۔