مصر کی ٹیم اس وقت روس میں جاری فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے چیچنیا میں موجود ہے جہاں چیچن لیڈر رمضان کیدی روو کی جانب سے مصری ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کو روس کے زیر انتظام علاقے چیچنیا کی اعزازی شہریت سے نواز دیا گیاہے، چیچن رہنما رمضان کیدی روو نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’’ محمد صلاح جمہوریہ چیچن کے ایک اعزازی شہری ہیں، اور یہ بالکل درست ہے‘‘۔
اس حوالے سے میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے چیچن رہنما نے کہا کہ میرا ڈونا سمیت ہر کھلاڑی ہمارے میدانوں میں کھیلا لیکن ہم ان چیزوں کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کرتے۔