فیفا ورلڈ کپ – میکسیکوکی جنوبی کوریا کو1-2سے شکست

ماسکو : فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو 2کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

 

 

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی اور پھر دوسرے ہاف میں جیویر ہرنینڈس نے وسطی امریکی ملک کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=mHpftxalcMU

 

اس فتح کے ساتھ ہی میکسیکو کے فٹبال کے عالمی کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔میکسیکو نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اگر جرمنی کی ٹیم سویڈن کے ہاتھوں بھی ناکام ہو جاتی ہے تو میکسیکو اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا اور جنوبی کوریا کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔