فیفا ورلڈ کپ-جرمنی کی سویڈن کو 1-2 سے شکست

 

ماسکو: فیفا فٹبال میچ میں جرمنی نے سویڈن کو1-2سے ہرا کر جیت اپنے نام کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی اور سویڈ ن میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس دوران کھیل کے آخری لمحات نے ٹونی کروز نے گول کر کے جرمنی کو فتح دلا دی ۔سویڈن کی جانب سے ٹویوینن نے 32ویں منٹ میں گول کیا تھا ،جس پر جرمنی کے روئس نے گول کر کے میچ برابر کردیا ۔

https://www.youtube.com/watch?v=dfrovcQ1j_w

بعدازاں ٹونی کروز کی جانب سے کیا گیا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ جرمنی فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن ہے جس پر دیگر ٹیموں کی نسبت ٹائٹل کا دفاع کرنے کا دباو بھی زیادہ ہے۔