7سالہ بچی کو ونی کر دیا گیا-3 پنچائتی گرفتار

 

عارف والا:عار ف والاکے نواحی گاوں میںپنچایت کے فیصلے پر 7 سال کی بچی کو ونی کر دیا گیا۔پولیس نے فیصلہ سنانےوالی پنچایت کےخلاف مقدمہ درج کر کے 3 افرادگرفتار لیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عار ف والاکے نواحی گاوں کے رہائشی جہانگیرکی بیٹی آسیہ نورین نے علی رضا نے پسندکی شادی کی تھی۔جس پرپنچایت نے لڑکے کی7 سال کی بہن کارشتہ لڑکی کے بھائی سے طے کیاتھا۔فیصلے کی خلاف ورزی پرلڑکے کے والدشفیع کو5 لاکھ روپےادا کرنے تھے۔جس کی اطلاع پر کارروئی کر تے ہو ئے پولیس نے فیصلہ سنانےوالی پنچایت کےخلاف مقدمہ درج کر کے3 افرادکوگرفتارکر لیا ہے۔