مفتی نور ولی محسود کالعدم تحریک طالبان کے نئے امیر مقرر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ہفتے قبل امریکی ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے نئے سربراہ کا اعلان کردیا۔ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔
ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے بیان میں دو سابق سربراہان کی ڈرون حملوں میں ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ فخر کی بات ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے قائدین میدان میں شہید ہو رہے ہیں’۔
انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو ان کی جگہ نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔