فیفا ورلڈ کپ کے گیارہویں روزہونے والے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاناماسے 1کے مقابلے 6گولز سے فتح حاصل کرلی ۔میچ کے آٹھویں منٹ میں اسٹونس نے اسکورنگ کا آغاز کیا، پھر 22ویں منٹ میں کین، 36 ویں منٹ میں لنگ گارڈ، 40 ویں منٹ میں اسٹونس اور ہاف کے آخری لمحات میں کین نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری 5۔0 کردی۔دوسرے جانب پاناما کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے سے 12 منٹ قبل گول کرکے خسارہ کم کیا، یوں میچ انگلینڈ کی چھ ایک کی جیت پر ختم ہوا۔