ممبئی میں طوفانی بارشیں، 4 افراد ہلاک

ممبئی: بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے پیش آنے والے حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ شہر کی اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ شدید بارش سے ایک رہائشی عمارت کا کچھ حصہ گر گیا جس سے نیچے کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔