باکو: افریقی ملک مالی میں شکاریوں نے ایک گاؤں کو گھیرے میں لے کر 32 باشندوں کو قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاریوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام افراد فولا نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس کی تصدیق مقامی ذرائع نے کی ہے۔
مالی کی ٹابیلا پلاو ایسوسی ایشن کے صدر عبدالعزیز ڈائلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی شکاریوں نے تلاش کر کے فولا ابادی کو ٹارگٹ کیا۔ 10 فولا باشندوں کو قاتل اپنے ساتھ بھی لے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے فولا مغربی افریقہ اور ساحلی علاقے کا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے۔