فٹ بال ورلڈ کپ-مراکش اور اسپین کا میچ 2-2 سے برابر

 

ماسکو: فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ بی کا مراکش اور اسپین کے درمیان میچ 2-2 سے برابر رہا۔کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان بھرپور مقابلہ ہوا۔

https://www.youtube.com/watch?v=Jzuo2YhzZQU

 

پہلا گول مراکش کی جانب سے 14ویں منٹ میں خالد بوطیب نے کیا جس کے بعد 19ویں منٹ میں اسپین کے اسٹرائیکر اسکو نے اسے برابر کردیا۔پہلے ہاف کی طرح دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹس پر متعدد حملے کیے۔

مراکش کے گول کیپر کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا جنہوں نے اسپین کے متعدد خطرناک حملے ناکام بنادیے۔مراکش کی جانب سے دوسرا گول 81ویں منٹ میں یوسف النصری نے اسکور کرکے اسپین کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں اسپین کے آئگو اسپاس نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کے لیے میچ برابر کردیا۔دوسری جانب پرتگال اور ایران کا میچ بھی 1-1 گول سے برابر رہا۔