زی ننگ:شمال مغربی چینی صوبے کنگ ہائی کی پولیس نے 8مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان افراد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مقبرے کھود کر وہاں سے قیمتی اشیاء چرایا کرتے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے 54نادر اشیاء برآمد کر لی گئیں ہیں،پولیس کو مقامی دیہاتیوں نے اطلاع دی تھی کہ مقبروں کے قریب ان کے کھیتوں میں کئی بڑے بڑے گڑھے بنائے گئیں ہیں جس پر پولیس نے تحقیقات کی تو 8ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کا کہناہے یہ بڑے بڑے گڑھے ملزمان نے مقبروں سے اشیاء چرانے کے لیے بنائے گئے ۔پولیس نے کارروائی کے دوران 4 افراد کو موقع پر گرفتار کیا جبکہ ان کی نشاندہی پر دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ ان مقبروں کا تعلق 900قبل میسح سے بتایا جاتا ہے ۔