صنعا:یمن کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل محمد المقدشی نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے فوج کے لیے مختص کم سے کم 5 کھرب ڈالر کی خطیر رقم لوٹ لی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی صنعاء کے مآرب شہر کے دورے کے دوران جنرل المقدشی نے کہا کہ فوجنے ملک میں پھیلی بغاوت کو کچلنے کی اپنی ذمہ داری پوری کی۔یمن کے قائم مقام وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں نے فوج کے لیے مختص بجٹ پر قبضہ کرنے کیساتھ ریاستی اداروں، اطلاعات اور دیگر سرکاری ادارں کے امول میں لوٹ مار مچائی۔ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے لوٹے گئے اسلحہ اور رقم کے اعتبار سے یمن فوج کے وسائل کم ہیں۔