ٹوکیو:جاپانی وزارت دفاع نے بتایا کہ جاپان کے جنوبی ساحل پر امریکی لڑاکا طیارہ F-15گرکرتباہ ہوگیا جبکہ اس کا پائلٹ جہاز سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگیا اور اسے جاپانی فوجیوں نے بچالیا۔جاپانی وزارت دفاع کے مطابق اسے اطلاع ملی تھی کہ کیڈینا ائیر بیس کیامریکی لڑاکا طیارہ F-15کے پائلٹ نے جاپان کے جنوبی اوکیناوا جزیرے نیہا سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی ۔اطلاعات ملنے کے ایک گھنٹے کے اندر کارروائی کرتے ہوئے امریکی پائلٹ کو بچالیا۔جاپانی کے سرکاری ریڈیو کے مطابق بچائے گئے پائلٹ کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔واضح رہے کیڈینا ایئر بیس جاپان میں سب سے بڑا امریکی فضائی اڈہ ہے جہاں دہائی پرانے سیکیور ٹی معاہدے کے تحت 47ہزارکی تعدادمیں امریکی فوج موجود ہے۔