دوحہ میں کویت کی قومی فٹبال ٹیم کا گول کیپر گرفتار

دوحہ:قطر کے سکیورٹی حکام نے دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کویت کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر نواف خالد الخالدی کو گرفتار کر لیا ہے۔ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں خالدی نے کہا ہے کہ ان کا موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز ضبط کرلی گئی ہیں۔انھیں اپنے والدین ، خاندا ن یا دوحہ میں کویت کے سفارت خانے میں سے کسی سے بھی رابطے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سکیورٹی حکام نے قطر کے ہوائی اڈے پر مجھ پر حملہ کیا، میرے فون چھین لیے اور مجھے سفارت خانے سے رابطہ کرنے سے بھی روک دیا ۔خالدی کے وکیل حسین الاصفور نے کہا کہ نواف الخالد ی ایک قانون پسند شہری ہیں ۔انھوں نے قطر میں ٹریفک قوانین کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔قطر میں ان کے رشتے دار اور دوست مقیم ہیں اور وہ ان سے ملنے کے لیے آتے جاتے رہتے ہیں۔