اسرائیل کادریائے اردن کے کنارے کی بستیوں پر قبضہ کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی کابینہ میں وزیر تعلیم اور جیوش ہوم نامی شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت کے صدر نفتالی بینیٹ نے دعوی کیا ہے کہ یہودی والسامر(دریائے اردن کا مغربی کنارہ)اور اس کی تمام یہودی کالونیاں بہت جلد اسرائیلی ریاست کا حصہ ہوں گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بیت ا لحم میں فلسطینی اراضی پر بنائی گئی نتیو ھافوت نامی یہودی کالونی سے 15یہودی گھروں کے انخلا کے رد عمل میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، جلد ہی غرب اردن اور اس کی تمام یہودی کالونیاں اسرائیل کا حصہ ہوں گی۔بینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطینی ٹیلی سے نکالے جانے والے یہودیوں کے لیے نئی کالونی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے نتیو ھافوت نامی ایک یہودی کالونی کو 18 سال کے بعد خالی کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد اس کالونی میں موجود 15 مکانات کو خالی کرایا گیا۔