اسلام آباد:آپریشن رد الفسادکے تحت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان رینجرز پنجاب نے ڈی جی خان سے بڑی مقدار میں خود کار اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکر لیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن رد الفسا د کے دوران پاکستان رینجرز پنجاب نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے ۔اسلحہ اور گولہ بارود زیر زمین چھپایا گیا تھا۔چھاپری بالاکے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 مشتبہ دہشتگردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔