امیدوار کی نیب گرفتار ی پری پول دھاندلی ہے ۔مریم اورنگز یب

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگز یب نے کہا کہ این اے 59سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی نیب کی جانب سے گرفتار ی پری پول دھاندلی ہے ۔قمر الاسلام کو نیب کی جانب سے گرفتار کئے جانے پرردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگز یب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ا نجینئر قمر الاسلام کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن میں لیکر جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی گرفتاری کا یہ اقدام پری پول دھاندلی میں آتا ہے ۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد ان کو گرفتار کرنا تشویشناک ہے۔