لاہور: چیئر مین نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی دوبارہ گرفتاری کی منظوری دید ی ہے جس کے بعد ان کو سینٹر ل جیل سے گرفتار کرکے دوبارہ نیب جیل میں منتقل کردیا جائے گا ۔احد چیمہ کو دریائے راوی پراجیکٹ میں کرپشن پر گرفتار کیا جائے گا ۔ دریائے راوی پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں ہوا اور یہ ختم ہوچکا ہے لیکن احد چیمہ کی جانب سے اس پراجیکٹ کے لئے 20کروڑ روپے جاری کردیئے گئے تھے اور اس حوالے سے نیب کو کافی شواہد مل چکے ہیں جس کے بعد احد چیمہ کی دوبارہ گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے احد چیمہ کی دوبارہ گرفتاری کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد ان کودوبارہ گرفتار کرکے سینٹر ل جیل سے نیب کی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔