بھارتی ریاست کیرالہ میں مالنکارا آرتھوڈوکس چرچ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں ملوث 5 پادریوں کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے مالنکارا آرتھوڈوکس چرچ کے 5 پادریوں پر اپنی اہلیہ کی عصمت دری کے الزامات عائد کئے تھے۔
جس پر سیکرٹری چرچ نے تحقیقات کے بعد اس گھناؤنے جرم میں ملوث پانچوں پادریوں کو معطل کردیا ہے۔
سیکرٹری چرچ کا کہنا تھا کہ چرچ نے شکایات موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا ہے ایک کمیشن بھی قائم کردی گئی ہے جو مزید تفتیش کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ چرچ کی ساکھ کو بحال رکھنے کے لئے جو بھی ممکن ہوا کریں گے۔