ابراج گروپ کے بانی کے خلاف متحدہ عرب امارات میں مقدمہ درج

ابراج گروپ کے بانی پاکستانی نژاد عارف نقوی کے خلاف متحدہ عرب امارات میں دو چیک باؤنس ہونے کے خلاف پراسیکیوٹر نےجرم کی ایک شکایت درج کرادی۔
ذرائع کے مطابق مئی کے اوائل میں 2 چیک باؤنس ہونے پر پراسیکیوٹر کی جانب سے ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔
رپورٹ میں عدالتی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 4 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے کل دعویٰ کی رقم کے لیے ’ ضروری فنڈز کے بغیر چیک ‘ لکھنے پر پراسیکیوٹر کی جانب سے عارف نقوی اور ان کے ساتھی محمد رفیق لاکھانی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔
’حامد جعفر کی جانب سے ابراج گروپ کو قرضے کے لیے تقریباً 30 کروڑ ڈالر کے عبوری سیکیورٹی چیک بھی جاری کر دیے گئے تھے‘۔
اس حوالے سے جمعرات کو سماعت ہوگی، جہاں ان کی غیر حاضری کی صورت میں جج کی جانب سے کارروائی آگے بڑھانے کی امید ہے، اس کے علاوہ پہلی مرتبہ مشرقی وسطیٰ کے بڑے نجی ایکوٹی فنڈز کے آغاز میں مشکلات کے باعث اس فنڈز سے منسلک سینئر لوگوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں چیک کا باؤنس ہونا سلاخوں کے پیچھے لے جانے والا جرم ہے۔