شام،انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل کا میزائل حملہ

دمشق: شام کے دارالحکومت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب حملہ کیا گیا، نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا۔
حزب اختلاف کے ذرائع کے مطابق رات میں کیے گئے 2 میزائل حملوں کا ہدف ایرانی کارگو طیارہ تھا جس نے دمشق میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل پہلے ہی شام میں ایرانی اثر ورسوخ اور تہران کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے جب کہ اسرائیل فوج اپریل اور مئی میں بھی شامی ملٹری اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کرچکی ہے ۔