ڈرون حملوں پر پابندی مستقل طور پرنہیں لگائی گئی۔فائل فوٹو
ڈرون حملوں پر پابندی مستقل طور پرنہیں لگائی گئی۔فائل فوٹو

کابل میں امریکی ڈرون حملہ، 11 افراد جاں بحق

گورنرنورستان حافظ عبدالقیوم کے مطابق امریکی ڈرون حملہ ضلع ویگال میں اس وقت کیا گیا جب اہلِ علاقہ اورطالبان گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے ایک فرد کی عیادت کے لئے اس کے گھر میں موجود تھے۔ ڈرون طیارے نے اس گھر کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میزائل داغ دیا جس کے نتیجے میں 6 شہریوں سمیت 11 افراد جان سے گئے ۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع یا افغانستان میں موجود امریکی فوج نے تازہ ڈرون حملے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

اس سے پہلے صوبے فرح میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے افغان خفیہ ایجنسی کے افسر کو قتل کردیا تھا۔ گورنر فرح کے ترجمان محمد نصیر مہری نے بتایا کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔