پولیو سے پاک قرار دیے گئےملک میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف

18 برس قبل پولیو سے پاک قرار دیے گئے اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں پولیو وائرس نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا۔
رواں برس چھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اب اسی علاقے میں دیگر صحت مند بچوں میں بھی اس وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
پاپوا نیوگنی کے سیکریٹری صحت پاسکو کاسے نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ وائرس پھیل رہا ہےاور ہم ملک میں پولیو کیسز سامنے آنے پر تشویش کا شکار ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے پاپوا نیو گنی میں 18 برس بعد پولیو کی وباء دوبارہ پھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔