فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو
فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو

غیر قانونی تارکین وطن کو فوری ملک بدرکیا جائے-صدر ٹرمپ

 

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے فوری طور پر ملک بدر کے احکامات صادر کر دئیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے فوری طور پر ملک بدر کردیا جائے۔ جب کوئی غیر قانونی تارکین وطن امریکا میں داخل ہو تو اسے بغیرکسی عدالتی کارروائی کے فوری طور پر واپس وہیں روانہ کردیا جائے جہاں سے وہ آیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کو اپنے ملک پر چڑھائی کردینے کی اجازت نہیں دے سکتے، ٹرمپ نے زور دیا کہ اچھی امیگریشن پالیسی، قانون اور انصاف کے حوالے سے ہمارا نظام مضحکہ خیز ہے۔

اس ضمن میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں امریکی امیگریشن قوانین کا مذاق اڑایا جاتا ہے، جو ان تمام لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے جو طویل عرصے سے باقاعدہ قانونی نظام کے ذریعے امیگریشن حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔