برمنگھم : برطانیہ کی عدالت نے بھارتی نژاد شہری کو مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسانے پر 20ماہ قید کی سزا سنادی ہے ۔
بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی نژاد شہری پر برطانیہ میں لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کا الزام تھا ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 20ماہ قید کی سزا سنا دی ۔
اس موقع پرجج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم نے ایک کمیونٹی کے خلاف لوگوں کو تشدد پر اکسایا ۔ جج کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب تشدد پر اکسانا ہرگز نہیں ہے ۔