ایران میں مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

 

تہرا ن: تہران میں ہزاروں افراد ایک بار پھر مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی پر حکومت کے خلاف نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے مرکزی بازار میں جاری ہڑتال کے بعد مذکورہ مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہےجو ایک غیرمعمولی بات ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہےکہ ایران شام اور دیگر ممالک میں اپنی مداخلت ختم کرے اور اپنے ملک کے اندر جاری معاشی بحران پر توجہ دے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نےمظاہروں پر قابو پانے کے بعد انھیں معیشت کے حوالے سے شکایات تک محدود کردیا۔

 

دوسری جانب سینٹرل بینک آف ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی ریال کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کرے گا۔تہران کے گرینڈ بازار میں ہونے والے ان مظاہروں میں تاجروں نے بھی حصہ لیا، دوکانیں بند کر دی گئیں اور ہزاروں افراد دارالحکومت کی گلیوں میں نکل آئے۔جیسے ہی مظاہرین نے پارلیمان کی جانب رخ کیا تو انھیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔