نائیجر:نائیجریا کے شمال میں واقع جیگاوا صوبے میں خوراک کی کمی کی بنا پر 4 ماہ میں 25 بچے اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبائی نیوٹریشن ادارے کے منیجر نے کہا ہے کہ 4 ماہ میں 25 بچے خوراک کے فقدان اور ناقص ماحول کی بنا پر ہلاک ہو ئے ہیں، جبکہ سال کے پہلے 4 ماہ میں 18 ہزار 652 بچوں کو اسی سبب کے ساتھ ہسپتالوں میں زیرِ علاج لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی انتظامیہ اور اقوام متحدہ کی مشترکہ کاروائیوں کے دائرہ کار میں سال 2017 میں 10 ہزار بچوں کو خوراک فراہم کی گئی تھی تا ہم یہ سطح بہت کم ہے بچوں کو کہیں زیادہ خوراک کی ضرورت لا حق ہے۔