نیویارک:الیکٹرک کاریں بنانے والے اولین ادارے ٹیسلا نے3ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک کاریں بنانے والے اولین ادارے ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے 3 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کر دے گا۔ یہ تعداد اس امریکی کمپنی کے کارکنوں کی مجموعی تعداد کا قریب10فیصد بنتی ہے۔ کمپنی کے سربراہ ایلون مسک نے ای میل کے ذریعے کارکنوں کو بتایا کہ ملازمتوں کے خاتمے کے اس فیصلے کا اطلاق ٹیسلا کے پیداواری شعبے کے ملازمین پر نہیں ہو گا۔ ہزاروں کارکنوں کی برطرفی کے فیصلے کا مقصد کمپنی اخراجات میں کمی لانا ہے، تاکہ کاروباری منافع کے اہداف کا حصول آسان ہو سکے۔