عمان:برطانوی شہزادہ ولیم تل ابیب پہنچ گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے کسی رکن کا یہ پہلا سرکاری دورہ اسرائیل ہے، شہزادہ ولیم اپنے اس4 روزہ دورے کے دوران یروشلم اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وہ اس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسرائیل روانگی سے قبل ہی شہزادہ ولیم نے اردن کے تاریخی مقام جرش میں شامی پناہ گزینوں کے ایک گروپ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اردن میں قریب ساڑھے 6 لاکھ شامی مہاجرین پناہ گزین ہیں۔