خودکو پاکستان میں کبھی غیر محفوظ نہیں سمجھا،مکی آرتھر

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوٹ نے مکی آرتھر نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں نے پاکستان میں خود کو کبھی غیر محفوظ تصور نہیں کیا ،وہ یہاں کے کلچر سے بہت متاثر ہوئے جس میں ایک دوسرے کی بہت عزت کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے اقدار اور اخلاق بہترین ہیں اور وہ اسے انجوائے کرتے ہیں۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اب میں خاموش رہوں گا کیوں کہ اگر کوئی بات کی تو ہیڈ لائنز بن جائے گی۔
مکی آرتھر نےمزید کہاکہ انہوں نے کچھ اردو کے الفاظ بھی سیکھ لیے ہیں جیسے پانی، شکریہ اور کچھ ایسے ہیں جو ٹی وی پر نہیں بتا سکتا۔
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کا کہناتھاکہ لاہورمیں اچھے ریسٹورینٹس اور کھانے ہیں اور خاص طور پر بریانی جو وہ کھلاڑیوں کو زیادہ کھانے نہیں دیتے کیوں کہ یہ اسکن کے لیے اچھی نہیں۔