امریکا ایران کو ماضی کے عراق میں بدلنا چاہتا ہے،ایران

تہرا ن: ایرانی وزیرخارجہ کے مشیر نے شام میں روسی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ روس نے اتحادی ہونے کے باوجود شام میں ایران کی پیٹھ میں دو بار چھرا گھونپا۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے مشیر علی خرم نے کہاکہ امریکا ایران کو ماضی کے عراق میں بدلنا چاہتا ہےاور امریکا ایران پر سخت ترین اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے بعد ایران کا محاصرہ کرنے اور تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبورکررہا ہے۔
علی خرم کا مزید کہناتھاکہ تیسرے مرحلے میں ایران کومعاشی طور پر دیوالیہ کرنے کے بعد فوجی طاقت کے استعمال کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔