ترکی میں بڑا کریک ڈائون،دہشت گرد تنظیم کے86افراد گرفتار

انقرہ:ترکی میں عام انتخابات کے بڑا کریک ڈائون ، ملک کے مختلف علاقوں سے حاضر سروس فوجی افسران سمیت ایک دہشت گرد تنظیم کے 86 افراد گرفتار کر لئے گئے ،ذرائع کےمطابق گرفتار افراد نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا۔
عدالتی ذرائع کےمطابق دہشت گرد تنظیم ایف ای ٹی او کے 151 ارکان کے وارنٹ جاری کئے گئےجن میں سے13امام، 30 حاضر سروس اور سابق فوجی افسران سمیت 86 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔