لندن:معروف ٹینس اسٹار سرینا ولیمزنے ایک انٹرویو میں کہاکہ بچوں کے خاطر وہ ریٹائرمنٹ لینے پر تیار ہیں ۔ کیوں کہ اب وہ ٹرافیاں جیتنے کی نسبت بچوں کی زیادہ خواہشمندہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا کہناتھاکہ پریکٹس کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کی پرورش پر بھر پور توجہ دیتی ہیں۔
انہوںنے مزید کہاکہ حمل سے لے کر بیٹی کی پیدائش تک انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی جبکہ ان کی بیٹی کی پیدائش بھی سی سیکشن سرجری کے ذریعے ہوئی ہے۔