اسلام آباد : معروف قانون دان فروغ نسیم نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017میں آئین کے آرٹیکل 62اور 63کا حوالہ دیا گیا ہے، ا س لئے الیکشن ٹربیونل کے جانب سے جس کوبھی نااہل قرار دیا جائیگا وہ آرٹیکل 62اور 63کے تحت ہی نا اہل ہوگا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ایک مخصوص حلقے کیلئے ہے ۔ دوسرے حلقے سے جب تک ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کرنیوالا اس فیصلے کا حوالہ دیکر درخواست دائر نہیں کرے گا اس وقت تک دوسرے حلقے میں اس کا اثر نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ2017 میں بھی آئین کے آرٹیکل 62اور 63کا حوالہ دیا گیا ہے اور اب جو بھی شخص نا اہل ہوگا وہ آئین کے ان آرٹیکلز کے تحت ہی ہوگا ۔