امریکی عدالت کا تارکین وطن بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کا حکم

 

واشنگٹن:امریکا کے ایک معزز جج ڈانا سابرو نے بچوں کو 2 ہفتوں کے اندر والدین کے سپرد کرنے کا حکم سنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جج نے حکم دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسطی امریکا سے آنے والے تارکین وطن کے حوالے سے مکمل عدم برداشت کی پالیسی کے تحت علیحدہ کیے جانے والے خاندانوں کو 30دنوں کے اندر اندر ملایا جائے۔

سین ڈیاگو کے ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج ڈانا سابرو نے حکم دیا کہ 5برس سے کم عمر بچوں کو2 ہفتوں کے اندار ان کے والدین کے حوالے کیا جائے۔ جج سابرو نے امریکن سول لبرٹیر یونین کی جانب سے دائر کردہ کیس پر یہ فیصلہ سنایا۔ جج نے مزید کسی بچے کو اس کے والدین سے جدا کرنے کے عمل کو بھی فوری طور پر روکے جانے کا فیصلہ بھی دیا۔