برازیل نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

ماسکو: فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ای کے میچ میں برازیل نے سربیا کو 2-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنلز مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اسپارٹک اسٹیڈیم ماسکو میں کھیلے گئے میچ میں برازیل کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے سربیا کو شکست دینے کی ضرورت تھی۔5بار کی چیمپئن برازیل کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور کسی بھی موقع پر اس نے سربیا کو میچ میں جیت کا موقع نہیں دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=mqIFE0yQuS8

برازیل کی جانب سے پہلا گول 36ویں منٹ میں پولنہو نے اسکور کیا۔اس سبقت کو ختم کرنے کی سربیا نے بھرپور کوشش کی اور کچھ اچھے مووز بھی بنائے تاہم برازیل نے 68ویں منٹ میں تھیاگو سلوا کے ذریعے دوسرا گول اسکور کرکے اس کی ساری امیدوں پر پانی پھیردیا۔