ایکاٹرنبرگ: فٹبال ورلڈ کپ میں سویڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے شکست دے کر گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ،
https://www.youtube.com/watch?v=kOXTp-HVS6E
تفصیلات کے مطابق روس کے شہر ایکاٹرنبرگ میں سویڈن اور میکسیکو کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تاہم وقفے کے 5 منٹ بعد ہی لوڈوگ آگسٹنسن نے خوبصورت گول کرتے ہوئے سویڈن کو برتری دلا دی۔62 ویں منٹ میں اینڈریاز گرانکوسٹ نے پنالٹی کو کارآمد بناتے ہوئے مجموعہ 0-2 کر دیا جب کہ74 ویں منٹ میں میکسیکو کو اس وقت ایک اور دھچکہ لگا جب ایڈسن الواریز نے اون گول کرتے ہوئے سویڈن کی برتری 0-3 کر دی۔سویڈن نے اس فتح کے ساتھ پول ایف میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ جرمنی کی شکست کے بعد میکسیکو کی ٹیم بھی دوسرے راؤنڈ میں رسائی پانے میں کامیاب رہی ۔