لاہور: زمان پارک کپتان کے گھر کے باہر ناراض کارکنوں کا احتجاج جاری ہے ۔ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہرپی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں کا احتجاج جاری ہے ۔پی ٹی آئی کارکنان نے صوبائی صدر،پارلیمانی بورڈ کے خلاف نعرے لگائے۔کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔