نیننگ:جنوبی چین کے خود مختار ریجن گوانگ زی زوانگ کے کسٹم حکام نے ہاتھی دانت کے35 ٹکڑے برآمد کر لیے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کسٹم حکام نے ایک ویتنامی مسافر کو چین ویتنام سرحد کے قریب ڈانگ زینگ کی بندرگاہ سے گرفتار کیا،جو ہاتھی دانت کے 35ٹکرے اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔کسٹم حکام نے بعد ازں ملزم کے اعتراف جرم کے بعد ہاتھی دانت کے 5کلو گرام وزنی 143ٹکرے بھی قبضے میں لے لیے۔واضح رہے کہ 2017میں چین نے ملک بھر میں ہاتھی دانت کی تجارت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔