یمنی ہوائی اڈے پر ایرانی ساخت کا ڈرون گرانے کا دعویٰ

صنا:یمن کی فوج نے اعلان میں بتایا کہ الحدیدہ کے ہوائی اڈے کے نزدیک حوثیوں کا ایک ایرانی ساخت کا ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ چند روز قبل مغربی ساحل کے علاقے میں اسی نوعیت کا ایک طیارہ مار گرایا گیا تھا۔یمن میں "جوائنٹ بریگیڈز” فورس کی جانب سے مار گرائے جانے والے ایرانی حوثی ڈرون طیارے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ یہ طیارہ الحدیدہ کے ہوائی اڈّے پر تعینات یمنی فوج کے ٹھکانوں کی جاسوسی کی مہم انجام دے رہا تھا۔یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے عرب اتحاد کی فورسز کی معاونت سے الحدیدہ کے ہوائی اڈّے کو آزاد کرا لیا تھا۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں حوثی ملیشیا بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔اس سے قبل یمن کے مختلف محاذوں پر اس نوعیت کے متعدد طیارے گرائے جا چکے ہیں۔ رواں برس اپریل میں سعودی عرب کی سرزمین پر بھی اسی نوعیت کے دو جاسوس طیاروں کو مار گرایا گیا۔