واشنگٹن :امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی رجیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’مجرم‘ قرار دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں امریکی وزیرخارجہ نے لکھا ہے کہ ایرانی رجیم اپنی قوم پرمظالم ڈھار رہی ہے۔ عوام پر غربت اور پسماندگی مسلط کی گئی جبکہ قومی وسائل کو دہشت گردی کی معاونت پر صرف کیا جا رہا ہے۔