شاہد آفریدی کچراچننے والےبچوں کو اپنے گھر لےآئے

کراچی:بوم بوم کے نام سےدنیا بھر میں مشہور قومی ٹیم کےسابق کپتان شاہدخان آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا اور غریب بچوں کی آواز بن گئے۔
شاہدآفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیوجاری کی جس میں گلی محلوں میں گھوم پھر کر کچرا چننے والے بچے نظر آرہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ان بچوں کی مدد کے حوالے سے بہت ہی خوبصورت اور جذباتی پیغام جاری کیا اور کہاکہ یہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، یہ بچے ننگے پاؤں تھے مجھ سے یہ دیکھا نہیں گیا میں انہیں گھر لے آیااور اپنی بیٹیوں کے جوتے جو وہ ہرسال لیتی ہیں ان بچوں کو پہننے کے لیے دئیےہیں،انہوں نے مزید کہاکہ یہ بچے ابھی میرے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔
شاہد آفریدی نے تمام لوگوں کواس طرح کے بچوں کا خیال رکھنے کاپیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں قدرت کی طرف سےبے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے اور اب وقت ہے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے کھڑےہوں،انہوں نے کہاکہ اپنے لیے جینا تو آسان ہے، چلیں دوسروں کے لیے جیتے ہیں۔