چیمپئنز ٹرافی-پاکستان نے ارجنٹائن کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا

 

بریڈا : چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ورلڈ نمبر2ارجنٹائن کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ نیدرلینڈز کے شہر بریڈا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عرفان جونیئر نے 10ویں منٹ میں سکور کیا۔

ارجنٹائن کے پریٹیس ماٹیز نے 29 ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کی برتری ختم کر دی جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 3گول سکور کرکے مخالف ٹیم کو تا رے دکھا دئیے۔

 

پاکستان کے علی مبشر نے 47 ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر برتری دلا دی جبکہ 49ویں منٹ میں احمد اعجاز کے شاندار گول کے باعث گرین شرٹس کو 1-3 کی برتری حاصل ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے آخری گول بلال محمد علیم نے 58 ویں منٹ میں کیا اور پاکستان کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

واضح رہے کہ چیمپینز لیگ ہاکی میں پاکستان کی یہ پہلی فتح ہے جبکہ اس سے قبل بھارت، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔