ماسکو میں روسی فوجی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبا ء سے خطاب کرتےہوئے روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نےکہاکہ شام سے فوجی انخلاء کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
انہوںنے بتایاکہ انخلاء کا عمل گزشتہ دسمبر میں ان کے دورہ شام میں کیے گئے حميمیم فوجی اڈے کے دورے کے بعد سے شروع کیا گیا۔
ویلاد یمیر پوٹن کامزید کہناتھاکہ انخلاء کئے جانے والے طیاروں میں 13جنگی جہاز اور 14ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیںجبکہ 1140فوجیوںکوبھی انخلاء کردیا گیا ہے۔