نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس کی طرف سے امتیازی سلوک پر 100 مسلم کنبوں نے نقل مکانی کا اعلان کردیا۔ان لوگوں نے باضابطہ طور پر اپنے گھروں کے باہر مکان برائے فروخت کے پوسٹرز بھی چسپاں کردیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کے لساڑی گاوئں کے تقریبا 100 مسلم کنبوں نے انتظامیہ پر یکطرفہ کارروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے گاوں سے نقل مکانی کا اعلان کیا ہے۔مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہندؤں اور مسلمانوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا ۔
ہم حصول انصاف کے لیے تھانے گئے جہاں پر پولیس نے2مسلم نو جوانوں کو جیل بھیج دیا جبکہ ہندو نو جوانوں کو تھانے سے ہی جانے کی اجازت دے دی۔ انتظامیہ نے یک طرفہ کارروائی کی ہے۔ ہماری ایف آئی آر تک درج نہیں کی جارہی ہے۔لساڑی میں رہ کر ہم خود کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔