اناپولس : امریکی ریاست میری لینڈ کے دارالحکومت اناپولس میں واقعہ نجی اخبار کیپٹل گزٹ کے نیوز روم میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے میری لینڈ کے مقامی اخبار کیپٹل گزٹ کے نیوزروم میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ملزم نے فائرنگ کیلئے شاٹ گن کا استعمال کیا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے بعد نیویارک اور بالٹی مور پولیس نے خبر رساں اداروں کے نیوز رومز میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے ہیں۔