موجودہ سلوک کے بعد عوام ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں۔دانیال عزیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے 5سال کے لئے نااہل قرار دیئے گئے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ن لیگ کے ساتھ موجودہ سلوک کے بعد عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مجھے انداز ہ تھا کہ اس قسم کا فیصلہ آنا ہے ا س لئے میں نے اس کا انتظام کر رکھا تھا ۔ عدلیہ پر تنقید کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے ن لیگ کے ساتھ جو کچھ کر دیا ہے اس سے یہ ہونا ہی تھا کہ عوام اس کے خلاف کھڑی ہو جاتی ۔ اب پنجاب میں لوگ ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہورہے ہیں۔ لو گ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ عمران خان کے مقابلے میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے ؟عوام اس فیصلے کا جواب دیں گے جو میرے خلاف آیا ہے ۔