جہانگیر ترین اپنی سفارشات نظر اندازکرنے پر دلبرداشتہ ہوگئے

لاہور:جنوبی پنجاب میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم پر جہانگیر ترین کی سفارشات نظر انداز کر دی گئیں ہیں جس پر وہ خاندان کے ہمرا ہ لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ تحریک انصا ف کی جانب سے پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین پارٹی ٹکٹ کے حوالے سفارشات نہ مانے جانے پر لندن چلے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ان کے سفارش کردہ امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا جس پر وہ ناراض ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ بیرون ملک چلے گئے ہیں اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ لندن کیوں جارہے ہیں تو انہوں نے اس کی وجہ طبیعت کی خرابی بتائی ۔