امریکی پابندیوں کےاقتصادی دباؤ کو برداشت کرسکتےہیں۔ایران

تہران:ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت نئی امریکی پابندیوں کے بعد پڑنے والے اقتصادی دباؤ کو برداشت کرنے کے قابل ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی ایک تقریر میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں کے دوران حکومت کی آمدنی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے جبکہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہیں ریال کی قدر میں کمی کی وجہ بنی ہیں، انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کے دبا کے سامنے نہیں جھکیں گے، یہاں تک کہ بدترین حالات میں بھی، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ایرانیوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی جاری رہے گی، ہمارے پاس چینی، گندم اور پکانے کیلئے استعمال ہونے والا تیل وافر مقدار میں موجود ہے، کاروبار کی منڈی کو سہارا دینے کیلئے ہمارے پاس غیر ملکی کرنسی بھی مناسب تعداد میں ہے۔